
لاہور: پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک انتظامیہ کے زیراہتمام ارفع ٹاور میں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے ڈائریکٹر جنرلز و دیگر سینئر افسران کے ہمراہ یوم آزادی کا کیک کاٹا۔ اس موقع پر وطن کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کی گئیں۔