
سی ای او بابر صاحب دین کی ہدایت پر عوامی مقامات کو زیرو ویسٹ کرنے خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات
سینٹر ڈیوائیڈر اورروڈ سائیڈز پر سکریپنگ اور واشنگ کا عمل جاری ہے،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین
09 اگست،2023
لاہور ( )یومِ پاکستان کے حوالے سے لاہور میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پرہیں۔عوامی تقریبات کے مدنظر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آپریشن ٹیمیں شہر کے حسن کو بحال رکھنے کے لیے عزم ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر عوامی مقامات کو زیرو ویسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا جشن ِ آزادی صفائی انتظامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ شہر ِ لاہور کے تفریحی مقامات، پارکس، بس اڈوں،اہم شاہراؤں،چوک چوراہوں اور دیگر اہم مقامات کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں صفائی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کر دی گئی ہیں۔تمام اہم اور مرکزی شاہراؤں کی دھلائی کے ساتھ ساتھ سینٹر ڈیوائیڈر اورروڈ سائیڈز پر سکریپنگ اور واشنگ کا عمل بھی جاری ہے۔ بابو صابو انٹرچینج سے یتیم خانہ چوک تک ایریا کو مکمل طور پر زیرو ویسٹ کر دیا گیا۔ مزید براں سینٹر ڈیوائیڈر پر کوڑا پھینکنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق جشن آزادی تقریبات کے پیشِ نظر شہر میں ایل ڈبلیو ایم سی کا زیرو ویسٹ آپریشن جاری ہے۔ علامہ ٹاؤن میں 30 سے زائد ورکرزاور 05 صفائی گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن کر کے علاقے کو زیرو ویسٹ کیا گیا۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔مہذب قومیں ملکی ترقی میں بھر کردار ادا کرتیں ہیں۔ یومِ آزادی پر ہمیں ایک عزم یہ بھی کرنا ہے کہ اپنے شہر کو ہمیشہ صاف رکھیں گے۔مہذب قومیں صفائی کی عادت کو کبھی ترک نہیں کرتیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ کوڑا ہمیشہ ایل ڈبلیو ایم سی کے نصب کردہ کوڑے دانوں میں ہی ڈالیں۔ صفائی سے متعلق شکایات اور تجاویز کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔