
گزشتہ منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے* مطابق ملک کے اندر اب گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے یومیہ زیادہ سے زیادہ 7 ہزار 2 سو روپے خصوصی الاؤنسز کی اجازت ہوگی، اس کے بعد گریڈ 21 کے ملازمین کو 6 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 والوں کو 4 ہزار 920 روپے ملیں گے۔
اسی طرح گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ خصوصی یومیہ الاؤنس 3 ہزار 840 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس کے بعد گریڈ 12 سے 16 کے ملازمین کے لیے 2 ہزار 160 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے ایک ہزار 320 روپے اور گریڈ ایک سے 4 کے لیے یومیہ ایک ہزار 200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔
الاؤنسز میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہے