پاکستانتازہ ترینسپورٹسمضامین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات ۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے گزشتہ روز ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے حمزہ خان کو ملک کے لیے شاندار کامیابی پر مبارک باد دی۔

آرمی چیف نے کہا کہ آپ جیسے لوگوں پر ہم سب فخر کرتے ہیں ، آپ کی عظیم کامیابی اس قوم کی عظیم صلاحیت کو بھی واضح کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کی سپورٹ جاری رکھے گی ، ہمارے نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں، توجہ،لگن اور محنت سے کوئی کام ایسا نہیں جو پاکستان نہیں کرسکتا ۔

ورلڈ جونیئر اسکواش کے فاتح حمزہ خان وطن پہنچ گئے، پرتپاک استقبال

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے کھلاڑی حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔

آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین – ایک سے شکست دی تھی۔حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button