پاکستانتازہ ترینصحت

نرسز کو ڈاکٹر کا درجہ دینے کی تجویز، PMDC کا شدید تحفظات کا اظہار

پاکستان نرسنگ کونسل کی جانب سے نرسز کو ڈاکٹر کا درجہ دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اس ضمن میں ایکٹنگ رجسٹرار PMDC ڈاکٹر سید اظہر علی نے وفاقی سیکرٹری صحت کو باقاعدہ خط بھی لکھ دیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل نے نرسز کو ڈاکٹر کا درجہ دینے کی قرار داد منظور کرلی ہے جب کہ ملک میں نرسز کی شدید کمی ہے، ملک نرسنگ کونسل کے اس فیصلے کا متحمل نہیں ہو سکتا ہے۔

ایکٹنگ رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر سید اظہر علی نے تحریر کردہ خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ PNC کے قانون کے تحت نرسنگ میں ماسٹر کرنے والا فرد اپنے محدود قانون کے تحت کام کرنے کا مجاز ہے، نرسنگ پریکٹشنر ہنگامی حالت میں ادویات تجویز کرنے کا قانونی حق رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کے رکن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے منظور کی جانے والی قرار داد پر بات چیت کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button