بین الاقوامیپاک چین دوستیپاکستانتازہ ترینسیاسیات

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 6دستاویزات پر دستخط

پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی 6دستاویزات پر دستخط ہوئے۔۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم محمد شہبازشریف اور چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفینگ بھی موجود تھے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے مشترکہ تعاون کمیٹی اور سی پیک کے فریم ورک کے تحت ماہرین کے تبادلے کے لائحہ عمل کی دستاویز پر منصوبہ بندی و ترقی کے وزیر احسن اقبال اور چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے وائس چیئرمین نے دستخط کئے۔ پاکستان سے چین کو خشک مرچوں کی برآمد سے متعلق پروٹوکول پر دستخط سیکرٹری وزارت تحفظ خوراک اور پاکستان میں چین کی ناظم الامور نے کئے۔دونوں ملکوں نے شاہراہ قراقرم کے دوسرے مرحلے کی فزیبلٹی سٹڈی کی حتمی رپورٹ سے متعلق دستاویزپر بھی دستخط کئے۔پاکستان اور چین کے سفارتی چینلز کے ذریعے صنعتی ورکرز کے تبادلوں کے پروگرام اورسٹرٹیجک اہمیت کے حامل ایم ایل ون منصوبے کو آگے بڑھانے پر پہلے ہی اتفاق کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button