
انکے آپریشن مکمل کرنے کیلئے جن مشینوں کی ضرورت تھی وہ مشینیں بند ہوچکی تھیں بلکہ بیہوشی سے اٹھانے کیلئے جن مشینوں کی ضرورت ہوتی ہے وہ بھی بند تھیں۔۔۔
آپریشن تھیٹر میں چونکہ باہر سے ہوا بالکل نہیں آسکتی اس لئے وہاں کا ٹمپریچر بھی بہت بڑھ گیا تھا۔۔۔
اس پہ ستم ظریفی یہ
کہ اسی بلڈنگ کے نیچے ۔۔۔
بیوروکریسی اور سیاست دانوں کیلئے بناۓ گۓ VVIP BLOCK کا جنریٹر بالکل ٹھیک چل رہا تھا ۔۔۔
اس ملک کا المیہ یہ ہے۔۔۔
کہ اس ملک میں دو قوانین ہیں۔۔۔
دو طرح کے لوگ ہیں۔۔۔
اور دو طرح کا ہی برتاؤ ہے۔۔۔
غریب کے مریض کیلئے تو آپریشن تھیٹر کے اندر آپریشن کے دوران بھی جنریٹر کا تیل نہیں مل سکتا۔۔۔
مگر اشرافیہ کے بچوں کیلئے VVIP block کا ایئر کنڈیشنر نہیں بند ہونا چاہیے
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا سروسز اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بندش کا نوٹس
معاملے کی مکمل چھان بین کے لیے سیکرٹری ہیلتھ کی سربراہی میں 2 رکنی انکوائری ٹیم تشکیل