پاکستانتازہ ترینٹیکنالوجیفن اور فنکار

قازقستان کے اعزازی قونصلیٹ راﺅ خالدمحمود کا لاہورپریس کلب کا دورہ .

لاہورپریس کلب کے صدر اعظم چوہدری نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہا۔ راﺅ خالد محمود نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قازقستان اورپاکستان اسلامی برادر ممالک ہیں ، دونوں ممالک کی عوام کے درمیان رابطوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں دونوں ممالک ترقی راہوں پر مزید آگے بڑھیں ۔ انھوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔ صدر اعظم چوہدری نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سینٹرل ایشیاءممالک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور پاکستان ان سے خصوصی تعلقات رکھتاہے اور ان ممالک کے ساتھ مل کر حکومتی اور عوامی سطح پر ایسے منصوبے بنائے جارہے ہیں جس سے دورجدید کے تقاضوں کے مطابق ترقی کے مواقع پیداہورہے ہیں ۔ اس موقع پر شیخوپورہ چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ملک منظور ، طارق نذیر، مزین منظور ، سینئر صحافی محسن جعفر، اشرف لودھی ، عمران اسلم و دیگر بھی موجود تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button