پاکستانتازہ ترینحیرت انگیز

58ہزار ٹن سے زائد ویسٹ،14ہزار شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر کے ایل ڈبلیو ایم سی تمام ویسٹ کمپنیوں پر بازی لے گئی

وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کو خصوصی شاباش دی

لاہور( ) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب عید پر58ہزار ٹن سے زائد ویسٹ اُٹھا لیا گیا جبکہ14ہزار شہریوں کی شکایات کا ازالہ بھی کیا گیا۔عید قربان پر لاہور میں صفائی کے بہترین انتظام اور کارکردگی میں ایل ڈبلیو ایم سی تمام ویسٹ کمپنیوں پر بازی لے گئی۔وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، نے ایل ڈبلیو ایم سی ٹیموں کو خصوصی شاباش دی جبکہ چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر لاہور بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے معترف نکلے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا عید صفائی آپریشن کی کامیابی کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی آپریشن ٹیموں نے دن رات محنت کر کے ٹوٹل 58 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ ٹھکانے لگایا۔ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139 پر رابطہ کیا، جوکہ خوش آئند ہے۔ جب سب شہری اپنے گھروں میں عید کی خوشیاں منا رہے تھے، تب ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اور افسران سڑکوں پر موجود تھے۔ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز اور افسران نے اپنی عید قربان کر کے شہر لاہور میں مثالی صفائی ممکن بنائی۔ہمارے ورکرز ہمارے اصلی ہیروز ہیں، انہی کی بدولت عید قربان کا صفائی آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق چاند رات میں 10 ہزار 357 ٹن ویسٹ، عید کے پہلے روز 17 ہزار 502 ٹن آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں۔
عید قربان کے دوسرے روز 17 ہزار 761 ٹن، جبکہ آخری روز 12 ہزار 661 ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا۔ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا پر موصول تمام شہریوں کی شکایات کا ازالہ روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا گیا۔لکھوڈیر ڈمپنگ پوائنٹ سمیت 05پوائنٹس پر ماحول دوست طریقے سے تلف کرنے کے لیے زمین میں دفن کر کے مٹی اور چونے سے ڈھک دیا گیا۔ایل ڈبلیوایم سی نے عید کے اختتام پر شہر میں قائم190 اجتماعی قربان گاہوں، 106عارضی کلیکشن پوائنٹس اور مویشی منڈیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن بھی کیا جبکہ جامع مساجد، عید گاہوں، قربان گاہوں کی ڈس انفیکٹنٹ سے خصوصی دھلائی کی گئی۔ عید آپریشن میں ایل ڈبلیوایم سی افسران سمیت ہزارواں ورکرز نے حصہ لیا۔ آپریشن کو معمول کی مشینری کے علاوہ اضافی گاڑیوں کی بھی مدد حاصل رہی جن میں پک اپس، ڈمپرز، آرم رول کنٹینرزاور لوڈرز شامل ہیں۔ 343 ایکسکویٹرز، 956ڈمپرز، 615 ٹرالیاں، 238 لوڈرز اور 3499 پک اپ گرینڈ صفائی آپریشن کیلئے مامور کی گئیں۔سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین عید الاضحی کے تینوں روز عید کیمپس، ویسٹ کلیکشن سنٹر اور ڈمپنگ پوائنٹس کا دورہ کرتے رہے۔مزید براں عید قربان کے کامیاب صفائی آپریشن پر سی ای او بابر صاحب دین نے افسران اور ورکرز کو مبارکباد دی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا مزید کہنا ہے کہ
لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔عید قربان گرینڈ صفائی آپریشن میں شہریوں کے تعاون پر ان کا مشکور ہوں۔
آئندہ بھی شہر لاہور میں مثالی صفائی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button