بین الاقوامیپاکستانتازہ ترینسپورٹسسپیشل رپورٹ

آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا سرفہرست ،پاکستان کا دوسرا نمبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا کی ٹیم سرفہرست ہے۔آسٹریلیا کے پاس118ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔پاکستان 116ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت ایک پوائنٹ کے فرق سے تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابراعظم کی حکمرانی برقرار ہے۔بابراعظم کے پاس 886ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ’’راسی۔وین ۔ڈر۔ڈوسن‘‘ کو777ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسری، پاکستان کے فخر زمان کو تیسری اور امام الحق کو چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔

ون ڈے بولرز میں آسٹریلیا کے ’’جوش۔ہیزل ووڈ‘‘ ٹاپ بولر ہیں۔بھارت کے محمد سراج کی دوسری اور آسٹریلیا کے مچل سٹارک کی تیسری پوزیشن ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button