سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ 2023 میں پنجاب جاب پورٹل اور فری لانسنگ پروجیکٹس کی نمائش

لاہور- ایکسپو سنٹر لاہور میں منعقدہ دو روزہ سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ 2023 میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کی جانب سے پنجاب جاب پورٹل اور فری لانسنگ سے متعلق منصوبوں کی نمائش کی گئی۔ ایونٹ میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور ڈاکٹر اطہر محبوب اور بانی اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر محمد امجد ثاقب سمیت دیگر ٹیک لیڈرز اور موٹیویشنل سپیکرز بطور کلیدی مقررین شریک ہوئے۔ پی آئی ٹی بی چیف ٹیکنالوجی آفیسر عادل اقبال خان نے بطور پینلسٹ پی آئی ٹی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کیلئے مختلف آئی سی ٹی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ ٹیک لیڈرز اور ماہرینِ تعلیم نے پی آئی ٹی بی کی جانب سے پنجاب جاب پورٹل اور فری لانسنگ سے متعلق لگائے گئے سٹالز کا دورہ کیا۔ ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد پاکستان کے فری لانسنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی اور سٹیک ہولڈرز کے تعاون سے نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرنا تھا۔