پاکستانتازہ ترینسیاسیات

کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے لاہورپریس کلب کا دورہ. اگر یاسین ملک کوکچھ ہواتو جمو ں کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا اور انکو فیئر ٹرائل کا موقع دیا جا ئے. مشعال ملک

کشمیر ی حریت رہنما یا سین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے لاہور پریس کلب کا دورہ کیا ۔ پریس کلب کے سیکرٹری عبدالمجید ساجد اور ممبرگورننگ باڈی احمر کھوکھرنے معز ز مہمان کو کلب آمد پرخوش آمد ید کہا ۔ مشعال ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاکہ لاہور پریس کلب کی بے حد مشکور ہوں جس نے ہمیشہ ہر سطح پر کشمیر یوں پر ہندستان کی جانب ہو نے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائی ہے ، ہندوستان کی ریاست کشمیر یوں کے خون کی جتنی پیاسی ہے اتنا تو ڈریکو لا بھی نہیں ،جمو ںو کشمیر میں بھی یکطرف کارروائیاں ہو رہی ہے پچاس لاکھ کے قریب بھارتیوں کو زبردستی کشمیر کا شہری بنایا گیا ، کشمیر کی آزادی کےلئے سب کو ملک کر ایک منظم مہم چلانی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو پھانسی گھاٹ پر چڑ ھا کر کشمیر کی آزادی کو روک نہیں سکتے اگر یاسین ملک کوکچھ ہواتو جمو ں کشمیر میں خونی انقلاب آئے گا اور انکو فیئر ٹرائل کا موقع دیا جا ئے ۔اس موقع پر سیکرٹر ی پریس کلب عبدالمجید ساجد نے کہا کہ یاسین ملک نے کشمیر کی آزادی کا علم اٹھایا اور مظالم برداشت کئے ، اگست 2019 کے بعد جو کچھ ہوا وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے لیکن کشمیر کی آزادی کے معاملے میں پر تمام بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کوکردار ادا کرنا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button