پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

نیشنل ایکسپینشن پلان آف NICs کے تحت سٹارٹ اپس کی رجسٹریشن کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری۔

چھ ماہ تک سٹارٹ اپس کو کام کرنے کی مفت جگہ‘ ماہانہ وظیفہ‘ کاروباری معاونت اور قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

لاہور- 6 مارچ_ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے نیشنل ایکسپینشن پلان آف نیشنل انکیوبیشن سنٹرز پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں سٹارٹ اپس کو ترقی اور آمدنی کے حصول کیلئے تربیت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ پروگرام کا مقصد ملک بھر میں کاروباری سرگرمیاں بڑھانا‘ ٹیکنالوجی اور انٹرپرینیورشپ کا فروغ ہے۔

پروگرام کے تحت پورے ملک میں 13 ٹیک انکیوبیشن مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں چھ ماہ تک سٹارٹ اپس کو کام کرنے کی مفت جگہ، ماہانہ وظیفہ، کاروباری معاونت اور قانونی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ ملک بھر سے اب تک ساڑھے 8 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔
اٹھارہ سال سے زائد عمر کے منفرد آئیڈیاز کے حامل خواہشمند اپنے سٹارٹ اپ آئیڈیا کے ساتھ درج ذیل ویب سائیٹ کے ذریعے اپنے متعلقہ شہر میں قائم مراکز میں رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ nep.pitb.gov.pk

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button