پاکستانتازہ ترینکاروبار

نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری

پروگرام کے تحت تربیت لیکر نوجوان 23 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں

لاہور- 5 مارچ۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے وضع کردہ نیشنل فری لانس ٹریننگ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کو آن لائن روزگار فراہم کرنے کیلئے نئے تربیتی مرحلے کیلئے درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں قائم 20 تربیتی مراکز میں نوجوانوں کو فری لانسنگ کے ذریعے پرکشش آمدنی کمانے کی تربیت دی جائیگی۔ داخلہ لینے کیلئے 18 سے 40 سال کے چودہ سالہ تعلیم کے حامل نوجوان ٹیکنیکل، کانٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ اور کری ایٹو ڈیزائن کے شعبوں میں 3 ماہ کی تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ اب تک پروگرام کے ذریعے ساڑھے 9 ہزار سے زائد طلباء تربیت مکمل کر کے قریباً 23 لاکھ ڈالرز سے زائد زرمبادلہ کما چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button