پاکستانتازہ ترین

یوتھ کیلئے مارشل آرٹ کی تعلیم ضروری بن چکی ہے ،مقررین کا ورلڈ سو کیو کشن کراٹے سرٹیفکیٹکشن تقریب سے خطاب۔

راولپنڈی ( ) یوتھ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، پاکستان کے مستقبل یوتھ کیلئے مارشل آرٹ کی تعلیم ضروری بن چکی ہے ،شیہان راجہ خالد پاکستان کی یوتھ کیلئے رول ماڈل ہیں ، دلدار حسین شاہ کی عالمی سطح پر پزیرائی ملک و قوم کیلئے اعزاز ہے ان خیالات کا اظہارقومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی کےنامزد امیدوارعظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نے ورلڈ سو کیو کشن کراٹے سرٹیفکیٹکشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی گفتگومیں کیا قبل ازیں عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ آمد پر انکا زبردست استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہناۓ گئے ، اس موقع پر شیہان سید دلدار حسین شاہ کی شاندار خدمات کے اعتراف پر شیہان راجہ خالد سکس ڈان بلیک بیلٹ جاپان نےورلڈ سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن ،کی طرف سے بین الاقوامی ورلڈ سو کیوشین سرٹیفکیٹ، بلیک بلیٹ 5 ڈان بیلٹ پاور کیو کشن کراٹے سنٹر صادق آباد کو ڈوجو برانچ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاپان سے نوازا ،اس موقع پر شیہان سید دلدار حسین شاہ عالمی تنظیم اور شیہان راجہ خالد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان قدرتی ٹیلنٹ سے مالامال ملک ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے 1984 میں سر محمد اشرف کی نگرانی مارشل آرٹس کی تربیت حاصل کی اور عالمی سطح پر انڈین پلیئر کو ناک آوٹ کرکے مقام حاصل کیا یہ سلسلہ جاری رہے گا اب انکی بیٹی بھی مارشل آرٹس میں تیزی سے مقام بنا رہی ہے راجاز مارشل آرٹ کلب بحریہ ٹاؤن اسلام آباد سے بیشمار کھلاڑیوں نے عالمی سطح پرنام بنایا ہے امید ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا، یہ اعزاز والدین اور قوم کی دعاؤں اور محنت کا نتیجہ ہے ۔اس موقع پر شیہان راجہ خالد سکس ڈان بلیک بیلٹ جاپان ورلڈ سو کیو کشن کراٹے فیڈریشن نے کہا کہ ہم یوتھ کو عالمی سطح پر روشناش کروانے کی کاوشیں جاری رکھیں گے ،یاد رہے کہ شیہان راجہ خالد، چھٹے ڈان ورلڈ سو کیوکوشین کراٹے فیڈریشن بلیک بیلٹ جاپان بھی پہلے پاکستانی کراٹے ماسٹر ہیں جنہیں یو ایس مارشل آرٹس ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ۔ امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ نے بطور مہمان خصوصی اعلان کیا راولپنڈی میں جلد یوتھ مارشل آرٹس مقابلے منعقد کئے جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر سید دلدار حسین شاہ کی خدمات کا اعتراف پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ تقریب میں مہمان خصوصی عظمت علی مبارک ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر مہمانوں میں ایم اے راج، وقار حسین،راجہ احتشام ،محمد قاسم ، راجہ تصدق ، خرم شہزاد، دل فراز خان، مبشر حسین،اصغر علی مبارک ، راجہ عادل علی، راجہ سکندر سلطان، راجہ شیان علی، ڈاکٹر عتیق، میڈم حنا مہرین اور دیگرنے شرکت کی۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button