پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

محکمہ ثقافت و اطلاعات کے تحت جشن بہاراں کے موقع پر5مارچ سے 12مارچ تک پورا ہفتہ الحمرا میں رنگا رنگ پروگرام پیش کیے جائیں گے۔

لاہور4مارچ۔ سیکرٹری ثقافت و اطلاعات علی نواز ملک نے جشن بہاراں کے موقع پر الحمرا میں پیش کیے جانے والے پروگرامز بارے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ الحمرامیں منعقدہ تمام پروگرامز میں ملک کے مایہ ناز فنکار،گلوکار، شاعر،پینٹنگ آرٹسٹس اور ادیب اپنے فن کے جوہر دیکھائیں گے۔5مارچ سے شروع ہونے والا پروگرام ساڑھے چودہ اگست تسلسل سے12مارچ تک پیش کیاجاتا رہے گا۔سیکرٹری ثقافت و اطلاعات کا مزید کہنا تھاکہ عوام5مارچ کو فضل جٹ شاہد لوہار کی لوک موسیقی اور6مارچ کو استاد حامد علی خان کی محفل غزل سے محظوظ ہوسکیں گے۔عوامی تفریح کیلے7مارچ کوتحسین سکینہ صوفی میوزک پیش کریں گی جبکہ 8 مارچ کوخواتین مشاعرہ کا انعقاد کیا جائے گاجس کی صدارت یاسمین حمید اورنظامت صوفیہ بیدار کریں گی۔خواتین مشاعرے میں بشری اعجاز،فرحت زاہد،حمیدہ شاہین،ماہ نوررانا،امن شہزادی،مہرین صلاح الدین،صائمہ کامران،صائمہ آفتاب،فاطمہ مہرو،منور سلطانہ،نیلوفر افضل،انفعال رفیق حصہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یوم خواتین8مارچ کوخواتین آرٹسٹ پینٹنگ کی نمائش ہوگی جس میں ملیحہ آغا،راحت نوید،شاہدہ منظور،نائلہ عامر اور شہلا فاروق فن مصوری میں اپنا کمال دیکھائیں گی۔9مارچ کو شفقت علی خان کلاسیکل میوزک پروگرام پیش کریں گے۔10مارچ کو مزاحیہ مشاعرہ ہوگا جس میں انور مسعود،سرفراز گیلانی،زاہد فخری،خالد مسعود حاضرین کو مزاحیہ اشعارسنائیں گے اور 11 مارچ کو میوزیکل گالہ پیش کیاجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button