پاکستانتازہ ترینسائنس و ٹیکنالوجی

16 تا 18 مارچ لاہور میں سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ ایکسپو 2023 منعقد ہو گا

پی آئی ٹی بی اور SkillsTodo کے درمیان ایم او یو سائن‘ایکسپو میں 200 تربیتی کمپنیاں‘ 20 ہزار شرکا‘ ایکسپرٹس‘ انفلوئینسرز  شرکت کریں گے

لاہور- 3مارچ۔ سکلز گالا اور ٹیلنٹ ہنٹ ایکسپو 2023 کیلئے پی آئی ٹی بی اور SkillsTodo کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پا گئی۔ 16‘ 17 اور 18 مارچ کو فلیٹیز ہوٹل لاہور میں منعقد ہونے والے ایکسپو میں پی آئی ٹی بی بطور سپورٹنگ پارٹنر اپنا کردار ادا کرے گا۔ ایکسپو کا مقصد تمام ڈیجیٹل تربیتی اداروں کو ایک چھت تلے جمع کرنا‘ ضروری معلومات مہیا کرنا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے ممکنہ مواقعوں بارے آگاہی فراہم کرنا ہے۔ایم او یو پر پی آئی ٹی بی جوائنٹ ڈائریکٹر احمد اسلام اور بانی SkillsToDo عائشہ زمان نے دستخط کیے۔اس موقع پر پی آئی ٹی بی ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔ایکسپو میں 200 تربیتی کمپنیاں‘ 20 ہزار شرکا‘ ایکسپرٹس‘حکومتی عہدیدار اور انفلوئینسرز  شرکت  کریں گے۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نوجوانوں اور کمپنیوں کیلئے کاروبار کے نئے مواقع اور ترقی کی راہیں متعین ہونگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button