
لاہور۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ نے یہاں قومی وقار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہیے یہاں کریپٹو کرنسی (بٹ کوائن )چلانے پر عمل درآمد کیا جائے اس کی وجہ یہ ہے کہ ریونیو بھی اکٹھا ہوگا جیسا کہ ہمیں آج کل زرمبادلہ کی کمی کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ سنگاپور ،دبئی، بھارت سمیت دیگر ممالک میں کرپٹو کرنسی کو تبدیل کرانے جاتے ہیں یہاں پاکستان میں یہ کیوں نہیں ہو سکتا ؟ عرفان اقبال شیخ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی جائے کہ اس کو فوری طور پر نیٹ میں شامل کیا جائے تاکہ ملک آگے کی طرف بڑھ سکے۔