پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کا کالج آف شریعہ کا خصوصی دورہ

تعلیم اور شعور دینا اس دور کی سب سے بڑی انسانی خدمت ہے، خلیل الرحمن قمر کی گفتگو

لاہور(28فروری )معروف مصنف،ادیب،دانشور،ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر نے خصوصی دعوت پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کا دورہ کیا اور اس موقع پر 30پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو خورشید بیگمؒ سکالر شپ ایوارڈدئیے،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمن قمر نے کہاکہ تعلیم اور شعور دینا اس دور کی سب سے بڑی انسانی خدمت ہے اور ڈاکٹر طاہر القادری پوری آن اور شان کے ساتھ یہ خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ خورشید بیگم شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی والدہ ماجدہ ہیں،سلام ہے اس عظیم ماں کو جس نے شیخ الاسلام جیسا اس قوم کو بیٹا دیا،ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ شاہد لطیف نے خلیل الرحمن قمر کو کالج کے خصوصی دوسرے کی دعوت قبول کرنے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہاکہ ہر سال مستحق اور ذہین بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے لاکھوں روپے کے وظائف دئیے جاتے ہیں۔۔تقریب میں علامہ عین الحق بغدادی، محمد طیب ضیاء، پروفیسر اقبال چشتی، ملک امتیاز حسین اعوان، محمد احسن چشتی اور ملک کامران اعوان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button