پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار
حمزہ علی عباسی ‘جان جہاں’ کے ساتھ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار

پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک حمزہ علی عباسی ایک بار پھر پردے پر آنے والے پروجیکٹ ‘جان جہاں’ کے ساتھ نظر آئیں گے۔ حمزہ عباسی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی نئی ڈرامہ سیریل کا ٹیزر جاری کرکے ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کیا۔ حمزہ عباسی نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ ردا بلال کی تحریر کردہ، قاسم علی مرید کی ہدایت کاری میں لکھے گئے ہمارے آنے والے پراجیکٹ جان جہاں کی سحر انگیز دنیا سے آپ کو متعارف کرواتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔