پاکستانتازہ ترینفن اور فنکار

چیف سیکرٹری پنجاب نے لاہور عجائب گھر میں نمائش کا افتتاح کر دیا

صادقین کے فن پاروں، صوفی تبسم اور فیض احمد فیض کی تصاویر، کتابوں اورنوادرات پر مشتمل نمائش 15مارچ تک جاری رہے گی

لاہور21 فروری: چیف سیکرٹری پنجاب نے لاہور عجائب گھر میں نمائش کا افتتاح کر دیا۔نمائش    بعنوان”معجزہ فن ”  15مارچ تک جاری رہے گی جس میں صادقین کے فن پارے، صوفی تبسم اور فیض احمد فیض کی تصاویر، کتابیں اورنوادرات شامل ہیں۔

چیف سیکرٹری نے مختلف گیلریز کا معائنہ کیا اور فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

نمائش کا انعقاد پاکستان کے نامور مصور صادقین نقوی کے چھتیسویں یوم وفات کے موقع پر کیا گیا ہے۔نمائش کا سب سے اہم حصہ صادقین کی مصور سورۃ رحمن ہے۔ سورۃ رحمن کی لاہور میں پہلی عام نمائش کا اعزاز لاہور عجائب گھر کو حاصل ہوا تھا۔ ایک طویل عرصے کے بعد یہ فن پارے نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور کے تعاون سے دوبارہ عوامی نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔ سیکرٹری ٹورازم ظہیر حسین، ڈائریکٹر لاہور عجائب گھر محمد عثمان اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button