پاکستانتازہ ترینسیاحت

والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا یو ایس کونصلیٹ کے ساتھ پنجاب میں ثقافتی تحفظ وبحالی کے نئے منصوبوں کا اعلان۔

امریکی سفیر ڈونالڈ بلوم نے اپنے حالیہ دورہ کے دوران شاہی قلعہ لاہور میں یو ایس فنڈ سے تحفظ کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ شاہی قلعہ لاہور کو امریکی سفیروں کے فنڈ برائے ثقافتی تحفظ (AFCP) سے 982,500 ڈالر کی گرانٹ سے، سات مقامات کو بحال کیا جائے گا، جن میں مشہور پکچر وال، لوہ کا مندر، سکھ مندر، زنانہ مسجد، سہ درہ پویلین، عظیم الشان شیش محل پویلین، شامل ہے۔ لاہور قلعہ کے سات مقامات کا دورہ کرتے ہوئے، امریکن سفیر نے کہا کہ یہ منصوبے ثقافتی تحفظ کے لیے امریکہ اور پاکستان کے مشترکہ عزم کا ثبوت ہیں۔ امریکہ اور پاکستان نے حال ہی میں دوطرفہ تعلقات کے 75 سال کا جشن منایا اور مشترکہ اہداف، عوام سے عوام کے تبادلے اور باہمی تعلقات پر مبنی شراکت داری کا اشتراک کیا۔ مفادات بحالی کا یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام کے تعلقات کو مضبوط کرے گا اور اقتصادی ترقی اور سیاحت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button