
لاہور: حکومت کی جانب سے پہلے ہی مالی بحران کا شکار عوام پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا ایک اور بم گرائے جانے کا امکان ہے۔
امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ کے باعث کل 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ ہوسکتا ہے۔
پیٹرولیم، تیل کی قیمتیں 236.40 روپے فی ڈالر پر بند ہوئیں جو اس وقت اگلے پندرہ دن کے لیے 271.82 روپے پر ہیں۔
ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پٹرول کی قیمت 12.8 فیصد فی لیٹر یا 32.07 روپے اضافے سے 249.8 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 281.87 روپے ہو جائے گی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت 12.5 فیصد یا 32.84 روپے اضافے سے 295.64 روپے تک پہنچ سکتی ہے جو پہلے 262.8 روپے فی لیٹر تھی۔ مٹی کے تیل کی قیمت 14.8 فیصد یا 28.05 روپے اضافے سے 217.88 روپے فی لیٹر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) 5.3 فیصد یا 9.90 روپے اضافے سے 187 روپے فی لیٹر سے 196.90 روپے تک پہنچ سکتا ہے۔