
لاہور (9 فروری) نگران وزیر بلدیات پنجاب ابراہیم حسن مراد کا ترکیہ کے قونصلیٹ جنرل لاہور کا دورہ ابراہیم حسن مراد نے ترکیہ میں قیامت خیز زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر رنج وغم کا اظہار کیا۔ابراہیم حسن مراد نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے جاں بحق افراد کے لیے دعا بھی کی۔ ابراہیم حسن مراد نے ترک قونصل جنرل کے ساتھ زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ابراہیم حسن مراد نے اپنے تاثرات وزٹر بک میں بھی قلم بند کیے۔ ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ وہ غم زدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور نے ابراہیم حسن مراد کا شکریہ ادا کیا۔ ترکیہ کے قونصل جنرل نے کہا کہ وہ ابراہیم مراد اور پاکستانی عوام کے جذبات کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔