پاکستانتازہ ترینسیاسیات

اسپیکر قومی اسمبلی سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے بدھ کو ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر نے اس موقع پر اپنی بات چیت میں کہا کہ پاکستان، ترکمانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔ سپیکر نے کہا کہ ترکمانستان اور پاکستان کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں۔ترکمانستان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ پارلیمانی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ ہونے کا موقع ملے گا،ترکمانستان پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button