پاکستانتازہ ترینصحت

حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنارہی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنارہی ہے۔ بدھ کو وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال میں انقلابی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ پولی کلینک ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 128 سلائس سی ٹی سکین نصب کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سٹیٹ آف آرٹ تھری ڈی میمو گرافی مشین بھی انسٹال کر دی ہے، اس سے کینسر کے تشخیصی نظام میں بہت بہتری آئے گی، چھاتی کے کینسر کی اسکریننگ کی کمی پوری کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان کی مدد سے 1.5 ٹیسلا ایم آر آئی سکینر کی تنصیب کو جلد ممکن بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال کی توسیع کا کام جی الیون تھری میں شروع ہو گیا ہے۔ توسیعی کا کام تین سال کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ پولی کلینک ہسپتال سالانہ 40 لاکھ سے زیادہ مریضوں کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button