Uncategorized

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

لاہور: کمشنر لاہور عامر جان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔چودھری علی رندھاوا کو کمشنر لاہور تعینات کر دیا گیا۔

کمشنر ملتان اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹا کر عامر خٹک کو کمشنر ملتان تعینات کر دیا گیا۔

کمشنر گجرات احمد کمال اور کمشنر گوجرانوالہ غلام فرید کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ نوید حیدر شیرازی کو کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا اور کمشنر گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔

کمشنر ساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ شعیب اقبال کو کمشنر ساہیوال تعینات کر دیا گیا۔

کمشنر فیصل آباد محمد شاہد نیاز کو تبدیل کرکے ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب تعینات کر دیا گیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button