جنگلی حیات کے تحفظ، غیر قانونی شکاریوں کی حوصلہ شکنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔ وزیر جنگلات

جمعرات 5 جنوری: وزیر جنگلات عباس علی شاہ کی زیر صدارت محکمانہ کارکردگی بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں گذشتہ سال کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر جنگلات نے سالانہ محکمانہ کارکردگی کو سراہا اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے افسران کی تحسین کی۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر جنگلات نے کہا کہ گذشتہ سال شجرکاری اور جنگلی حیات کی بقا کیلئے نمایاں اقدامات کئے گئے اور غیر قانونی شکاریوں کی حوصلہ شکنی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال ٹین بلین ٹری پروگرام کے ہدف پر خصوصی توجہ دی گئی۔ یہ امر حوصلہ افزاء ہے کہ ٹین بلین ٹری پروگرام کے تحت 31 کروڑ شجرکاری کی جا چکی ہے۔ عباس علی شاہ نے کہا کہ نئے سال میں شجرکاری اہداف کی تکمیل کا عزم لے کر داخل ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں سال 2023ء بھرپور شجرکاری اور جنگلی حیات کی حفاظت کے عنوان کے تحت منایا جائے گا۔ انہوں نے اجلاس کو ہدایت کی کہ افسران گذشتہ سال کی کارکردگی کا تسلسل رواں سال بھی برقرار رکھیں۔