پاکستانتازہ ترینکاروبار

 قیمت پنجاب ایپ پر موصول ہونیوالی شکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری کاحکم

لاہور5جنوری: چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل نے ہدایت کی ہے کہ قیمت پنجاب ایپ پر موصول ہونیوالی شکایات کا بر وقت ازالہ یقینی بنایا جائے اور ایپ سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کیلئے عوام میں آگاہی کو بڑھایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت اشیاء خورونوش بالخصو ص آٹا، گھی، دالوں اور سبزیوں کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لینے کیلئے سول سیکرٹریٹ میں منعقد  اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں آٹے کی قلت کے تاثر کو ختم کرنے کیلئے مارکیٹ میں سپلائی بڑھانے اور ایک ہفتے کیلئے ٹرکنگ پوائنٹس قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ حکام نے چیف سیکرٹری کو بریفنگ میں بتایا کہ تمام اضلاع میں آٹا مقررہ قیمت پر دستیاب ہے اورکسی جگہ کوئی کمی نہیں ہے۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل وحمل کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرز اشیاء خورونوش کی قیمتوں کیساتھ ساتھ طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔ سیکرٹری صنعت نے پرائس کنٹرول میں کارکردگی سے متعلق اضلاع کی درجہ بندی کی رپورٹ پیش کی۔چیف سیکرٹری نے ملتان،خانیوال، رحیم یارخان، راولپنڈی اور فیصل آباد کے اضلاع کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی جبکہ 73 فیصد سے زائد سکور والے اضلاع چنیوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال اور سیالکوٹ کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی کے اشاریوں میں 50 فیصد سے کم سکور کسی صورت قابل قبول نہیں۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ احساس راشن رعائیت پروگرام کے ذریعے مستحق افراد کو سبسڈی دی جا رہی ہے اور آٹا سمیت چار اشیاء پر رعائیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انتظامی افسرن احساس راشن رعائیت پروگرام کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔اجلا س کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ تین روز میں صوبہ میں 30ہزار سے زائد انسپکشنز کی گئیں اورخلاف ورزیوں پر 94افراد کو گرفتار، 48مقدمات کا اندراج اور 40لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ صنعت، زراعت، خوراک کے محکموں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button