
اسلام آباد- تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ میں فائرنگ کا واقعہ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے لیا۔ ڈی ایس پی شہزاد ٹاؤن اور ایس ایچ او شہزاد ٹاون کو معطل کردیا گیا۔ڈ ی آئی جی آپریشنز کو وقوعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس ایس پی آپریشنز کو 24 گھنٹوں میں فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا حکم۔ تعمیراتی کام میں مداخلت کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔