پاکستانتازہ ترینسیاسیاتکاروبار

روس سے تیل خریدنے پر امریکہ کو کوئی احترض نہیں۔ وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد- وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے امریکا کو یہ بھی کہا کہ پاکستان روس سے تیل خریدے گا جس پر امریکا کو کوئی اعتراض نہیں۔ اسلام آباد میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ اگر بھارت روس سے تیل خرید سکتا ہے تو ہمیں بھی روس سے تیل خریدنے کا حق ہے۔ وہ قرضوں کو ری شیڈول کرنے کی بات کریں گے، مجھے یقین ہے کہ قرض کی ری شیڈولنگ ضرور ہوگی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کے ریٹ کو کنٹرول کرنا اسٹیٹ بینک کی ذمہ داری ہے، ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے گزشتہ چند سالوں میں جو کام ہوا ہے، امید ہے کہ اچھی خبر آئے گی، ان کا طریقہ کار اور قواعد و ضوابط ہیں جن کا اعلان نہیں کرتے۔ ان کے اعلان سے پہلے تھوڑا انتظار کریں، امید ہے بہتر ہو گا، گرے لسٹ سے نام نکالنے کے حوالے سے کوئی خبر پرسوں آ جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button