تازہ ترینحیرت انگیز

سرکاری گائے کے علاج پر 7 ڈاکٹروں کی ٹیم تعینات

بھارت میں ڈسٹرک مجسٹریٹ کی گائے کے علاج کے لیے سات ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم تعینات کردی گئی ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر فتح پور میں ڈسٹرک مجسٹریٹ  کی گائے کے علاج کے لیے ہفتے کے سات دنوں کے لیے سات ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم تیار کی گئی ہے۔

تاہم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس واقعے کو ایک ’سازش‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی طرف سے ایسا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن 9 جون کو جاری کیا گیا تھا جسے ایک روز بعد قائم مقام چیف ویٹرنری آفیسر (CVO) کی جانب سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا ہے کہ سی وی او نے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اس حکم کو منسوخ کر دیا ہے اور حکم جاری کرنے والی آفیسر کے خلاف محکمہ ویٹرنری میں شکایت بھی درج کروا دی ہے۔

اِن کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی اس آفیسر کے خلاف ایسی شکایات موصول ہوتی رہی ہیں جس پر اُنہیں کئی بار انتباہ جاری کیا جا چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button