پاکستانتازہ ترین

پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کی تیسری کامیاب ترین ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کی تیسری کامیاب ترین ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہیلے کالج آف کامرس کے تعاون سے کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

سیکرٹری سٹیج کے فرائض سیکرٹری جنرل محمد آصف خان نے ادا کئیے بعد ازاں سٹیج کی کاروائی اور میزبان ہونے کے ناطے آصف علی لائبریرین ہیلے کالج آف کامرس کو سونپی گئی۔ اس ٹریننگ ورکشاپ کے لیے آصف علی نے انتہائی اہم کردار ادا کیا بلاشبہ آصف علی اور شہزادہ ندیم لائبریرین کے بھرپور تعاون سے ٹریننگ ورکشاپ پائیہ تکمیل تک پہنچی۔ریسورس پرسن کی ذمہ داری ڈاکٹر محمد رفیق ایسوسی ایٹ پروفیسر انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ اور محمد ندیم خلیل لائبریرین لمز یونیورسٹی لاہور نے انتہائی محنت اور خوش اسلوبی سے سرانجام دی۔ ڈاکٹر محمد رفیق نے پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور ان کی کاوش کی وجہ سے ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کے لائبریری سائنس کے طلباء وطالبات کو پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کا ممبر بنایا اور دو دن کی ٹریننگ ورکشاپ میں اپنا قیمتی وقت دیا جس سے ایسوسی ایشن اور لاہور سے باہر سے آئے ہوئے شرکاء کا حوصلہ بڑھا۔

پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب ان کے اس اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق کی اس شفقت محبت اور رہنمائی سے ہم نےیہ محسوس کیا کہ ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ نے ایک قدیم اگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا ۔ محمد ندیم خلیل لائبریرین لمز یونیورسٹی ینگ پروفیشنل کے روح رواں جانے جاتے ہیں ہمیشہ کی طرح مسلسل اس ٹریننگ ورکشاپ کے لیے بےلوس اپنا وقت دیا ۔ان کی خدمات کو سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب میں بطور میزبان اورمہمان خصوصی پرنسپل ہیلے کالج آف کامرس ڈاکٹر ذوالفقار احمد کی شرکت اور فراخ دلی نے تمام شرکاء ورکشاپ کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ انہوں نے مستقبل قریب میں ہیلے کالج میں ہر طرح کی ٹریننگ ورکشاپ کے لیے ہر طرح سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا۔

ڈاکٹر ذوالفقار احمد واقعی ایک کتاب دوست شخصیت ہیں۔ مزاج میں سادگی لیکن دل کے بہت بڑے انسان ہیں۔ ان کی زبانی سن کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ کتاب خریدنے کے لیے لاکھوں کا بجٹ استعمال کرتے ہیں اور ہیلے کالج کے لائبریرین جب بھی کوئی پروفیشنل کام کے لیے جاتے ہیں انکی قلم و زبان سے نہ کا لفظ نہیں نکلتا۔ جب تک اس طرح کی کتاب دوست شخصیات ہمارے معاشرے میں موجود ہیں انشاء اللہ معاشرہ کبھی زوال پزیری کی طرف نہیں جاسکتا۔ ڈاکٹر خالد محمود ملک ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز یونیورسٹی آف پنجاب بطور مہمان خصوصی اور ڈاکٹر نوشین فاطمہ وڑائچ ڈاکٹر انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ مہمان اعزاز شرکت کی ۔ ڈاکٹر خالد محمود ملک نے ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ میں انتہائی مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز بہت بڑی ٹیم تیار کی۔ آن کی ان کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کے اندر بہت سارے لائبریری پروفیشنلز بطور چیف لائبریرین و لائبریری منیجر اور لائبریری آفیسرز اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ انسٹیوٹ آف انفارمیشن مینجمنٹ کی بھرپور شرکت سے پاکستان لائبریری ایسوسی اور ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء اپنے اساتذہ کرام کو اپنے درمیان دیکھ کر اپنایت محسوس کی اور حوصلہ افزائی میں اضافہ ہوا۔

ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی چیف لائبریرین اور آن کی ٹیم سیف الرحمن عتیق ڈپٹی چیف لائبریرین، پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد آصف خان، حافظ حبیب الرحمن نے شرکت فرما کر تقریب کو رونق بخشی۔ ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی ایک ہنس مکھ، ملنسار شخصیت کے مالک ہیں انکے پاس جب بھی کسی قاری کو ریفر کیا ڈاکٹر صاحب نے بہترین سروسز مہیا کیں۔ ہمیشہ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کی رہنمائی اور سرپرستی کرتے ہیں ان کے افس ہمیشہ ادب و کتاب دوستوں سے بھرا رہتا ہے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر محمد رمضان اور ڈاکٹر طارق نجمی اور اشرف شکوری مہمان اعزاز تھے،

ڈاکٹر محمد رمضان پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن کی دعوت پر تشریف لائے اور وہ ہمیشہ کی طرح پاکستان لائبریری ایسوسی اور لائبریری پروفیشنلز کی کسی بھی طرح کی تقریبات میں آنا اپنا فخر سمجھتے ہیں بلاشبہ لائبریری پروفشن کے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ڈاکٹر طارق نجمی کے بے حد مشکور ہیں کہ پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے شارٹ نوٹس پر اختتامی تقریب کے لیے وقت نکالا اور ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء کو پاکستان لائبریری ایسوسی کی ممبر شپ لینے کی بھرپور تلقین کی۔ ڈاکٹر محمد طارق نجمی ہمیشہ پاکستان لائبریری ایسوسی کی تقریبات میں بھرپور تعاون و کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد خالد سنگھیڑہ جو کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انکی لیڈر شپ میں پاکستان لائبریری ایسوسی پنجاب کئی تاریخی سنگ میل عبور کر رہی ہے۔ ڈاکٹر خالد محمود سنگھیڑہ اور اسکی ٹیم کادور لائبریرین شپ کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ اختتامی تقریب میں ملک غلام یاسین پنجاب اسمبلی سے اور محمد صادق لائبریرین چلڈرن ہسپتال سے تشریف لائے اور ہمیشہ کی پاکستان لائبریری ایسوسی ایشن پنجاب کے انتہائی متحرک پروفیشنلز ہیں ۔ تیسری ٹریننگ ورکشاپ میں بطور آرگنائزر شامل ہو کر ہیٹرک مکمل کی۔ ڈاکٹر محمد نوشاد غضنفر چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف لائبریری انفارمیشن سائنس منہاج یونیورسٹی نے ٹریننگ ورکشاپ میں بہت وقت دیا لیکن ڈیپارٹمنٹ کی مصروفیات کی وجہ سے اختتامی تقریب میں شرکت نہ کر سکے لیکن ورکشاپ کے دوسرے دن تقریباً سارا دن موجود رہے۔ ڈاکٹر نوشاد غضنفر کا ایسوسی ایشن کے لیے وقت دینے پر بہت مشکور ہیں ۔ بندہ ناچیز شیر افضل ملک نے بھی ٹریننگ ورکشاپ کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی کوشش کی ۔ آخر میں ٹریننگ ورکشاپ میں حصہ لینے والے شرکاء اور مہمان گرامی میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈ بھی تقسیم کی گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button